خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری

گریٹر اقبال پارک کیس، 98 افراد رہا

لاہور: مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر پنجاب پولیس کی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق انکوائری کمیٹی ایڈیشنل آئی جی سیف سٹی اتھارٹ سردار علی خان کی سربراہی میں کام کر رہی ہے اور انکوائری کمیٹی سوشل میڈیا پر موجود مختلف ویڈیوز اور تمام شواہد کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد میں ملوث لوگوں کی شناخت کے لیے نادرا کے ساتھ کوآرڈینیشن اور فالو اپ جاری ہے جبکہ مشتبہ لوگوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک کیس: 60سی سی ٹی وی کیمروں میں سے35 خراب نکلے

ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں