بھارت، افغانستان میں اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان میں تخریب کاری سے لینا چاہیگا، طاہر اشرفی

بھارت، افغانستان میں اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان میں تخریب کاری سے لینا چاہیگا، طاہر اشرفی

لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان دشمن قوتیں محرم الحرام کے دوران فساد چاہتی تھیں جسے ناکام بنایا گیا ہے۔

ملک بھر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مفتیان کرام کے ہمراہ امام بارگاہ قصر زہرہ کے دورے کے موقع پر کہی۔

حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے دورے کے دوران مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ مجلس میں بھی شرکت کی۔

حکومت کا مساجد میں سرکاری خطبات کا کوئی ارادہ نہیں، مولانا طاہر اشرفی

انہوں ںے کہا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہون ںے کہا کہ  قومی سلامتی کے ادارے اور پولیس تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں لیکن باہمی اتحاد سے اس کو ناکام بنانا ہے۔

وزیر اعظم اور صدر مملکت کا یوم عاشورہ پر پیغام

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے ہندوستان افغان سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغان طالبان کا کابل امام بارگاہ میں جانا اور تمام مکاتب فکر کے حقوق کی حفاظت کا اعلان درست سمت میں قدم ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، افغانستان میں اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان میں تخریب کاری سے لینا چاہے گا۔

حج سے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے، مولانا طاہر اشرفی

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء و مشائخ ، خطباء اور ذاکرین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کیا۔


متعلقہ خبریں