وزارت اطلاعات کی ویب سائٹ کا افتتاح


اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے اپنی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

WWW.MOIB.GOV.PK  پر وزارت اطلاعات اوراس سے منسلک اداروں کی تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ کو دنیا کی مشہور لائبریریوں سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ  ساتھ  ویب سائٹ کے آرکائیو کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں کہا کہ ویب سائٹ پر پاکستان سے متعلق ہر قسم کی معلومات فراہم کی گئی ہیں اور اس پر آئین پاکستان ، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے متعلق معلومات بھی موجود ہیں، ویب سائٹ سے طلبا، ملکی اورغیر ملکی سیاح بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ بیرون ملک سے  پاکستان آنے والے افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں