امریکی فوجی طیارے کی پراسرار آمد اور روانگی


راولپنڈی: امریکی خصوصی طیارہ سی ون تھرٹی پانچ گھنٹے نورخان ایئربیس پر موجود رہنے کے بعد افغانستان روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ  راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس سے بگرام ایئر بیس روانہ ہوا۔ ابھی تک پاکستانی حکام اس حوالے سے کچھ بھی کہنے سے گریزکر رہے ہیں۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ راولپنڈی سے قطر روانہ ہو گا۔

امریکی طیارے کی پراسرار آمد اور روانگی کے باعث افواہوں کا بازاار گرم رہا۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

گذشتہ دنوں امریکہ اور جواب میں پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارت کاروں پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں