وزیر اعظم نے سندھ پولیس اہلکار کی ویڈیو سب کو دکھادی


وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے ایک کانسٹیبل کی ویڈیو شیئر کی ہے جس نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچائی۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض مقدس بن جاتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔

خیال رہے کہ سندھ کے ضلع خیرپور میں ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی زندگی بچا لی۔

ہم نیوز کو ملنے والی ویڈیو کے مطابق خیرپور اسٹیشن پر ایک نوجوان چلتی ٹرین سر گر کر پلیٹ فارم اور پٹڑی کے درمیان پھنس گیا۔

جیسے ہی نوجوان ٹرین سے گرا تو پولیس کانسٹیبل جمیل احمد پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جانب لپکے اور فوری طور پر نوجوان کو ٹرین کے نیچے جانے سے بچایا۔

پولیس کانسٹیبل نے پھنسے ہوئے نوجوان کو پوری طاقت لگا کر باہر نکالا۔ بعد ازاں ٹرین سے گرنے والے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نواجون کو شناخت کے بعد اس کے ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں