اشرف غنی کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں، سیاسی شناخت سے محروم ہو چکے: امریکہ

میں اسٹینڈ لیتا تو یہ سب مارے جاتے، اشرف غنی

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اشرف غنی کا افغانستان میں مزید کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اشرف غنی اب سیاسی شناخت سے محروم ہو چکے ہیں۔

کابل میں رہتا تو انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا، واپسی کے لیے پر امید ہوں: اشرف غنی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ ونڈی شرمن نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا ہے کہ اشرف غنی کا افغانستان میں مزید کوئی کردار نہیں ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذرائع ابلاغ نے جب ان سے اشرف غنی کو متحدہ عرب امارات میں سیاسی پناہ دیے جانے کے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

اشرف غنی کو گرفتار کرائیں، لوٹی ہوئی دولت واپس دلوائیں: انٹرپول سے اپیل

امریکی محکمہ خارجہ کا یہ مؤقف اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب صرف 24 گھنٹے قبل ہی افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی نے اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان سے قبل بھی بہت سے افغان عہدیداران ملک سے باہر گئے اور پھر واپس آگئے۔

اشرف غنی کی بیٹی کہاں عیش و آرام کی زندگی گزار رہی ہیں؟

مفرور صدر اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے کے بعد جاری کردہ اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ افغانستان واپسی کے لیے پرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں