مینار پاکستان واقعہ: پولیس کال کے2 گھنٹے بعد پہنچی

قوانین کی خلاف ورزیاں: چالانوں کی سنچری کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

لاہور مینار پاکستان میں پیش خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے متعلق ذرائع نے بتایا کہ پولیس کال کے2 گھنٹے بعد مدد کے لیے پہنچی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کےساتھیوں نے15پر 3کالز کیں۔ خاتون کو ڈولفن فورس کے جوانوں نے بچایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکارتیسری کال کے 15منٹ بعدجائے وقوعہ پر پہنچے۔ ڈولفن فورس کے جوانوں کی ڈیوٹی مینار پاکستان کے دوسرے گیٹ پر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک واقعہ:56افراد کی تصاویر نادرا کو ارسال

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے زیادتی کے واقعےکی فوٹیجز میں سے56 افراد کی تصاویر نکال کر نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ویڈیوز کی مدد سے نادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعہ میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کے موبائل فون نمبرز کی 14 اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی۔

گزشتہ رات 35 افراد کوحراست میں لیا گیا تھا۔ 20افراد کو واقعہ میں قصوروار ثابت نہ ہونے پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد سے بھی میچ کیا جائے گا تاہم فی الحال تفتیش جاری ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں