بائیڈن انتظامیہ طالبان کے قبضے سے آگاہ تھی، امریکی جریدے کا انکشاف

فائل فوٹو


 امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے جوبائیڈن کو افغانستان پر طالبان کے قبضے سے متعلق آگاہ کیاتھا۔

8 جولائی کو جو بائیڈن نے کہا تھا طالبان کا افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کا کوئی امکان نہیں، امریکی صدر نے  افغانستان میں افراتفری پیدا ہونے کے امکان کو بھی مسترد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار: امریکی فوج کی حساس بائیو میٹرک ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

جریدے کے مطابق طالبان کے کابل پر قبضے سے ایک ماہ پہلے 13 جولائی کو ایک درجن کے قریب سفارت کاروں نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو میمو لکھا۔

میمو میں تجویز کیا گیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کو طالبان کے خلاف سخت رد عمل دینا چاہیے۔ سفارت کاروں نے میمو میں بتایا کہ طالبان افغان علاقوں پر تیزی سے قابض ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری افغانستان پر متحد ہوجائے، جی سیون وزرائے خارجہ کی اپیل
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں نے میمو میں افغانستان سے امریکیوں کے فوری انخلا کی تجویز بھی دی تھی


متعلقہ خبریں