پی آئی اے کا کابل مشن جاری،آج 2پروازیں اڑان بھریں گی

فوٹو: فائل


قومی ائیرلائن  پی آئی اے کی  2 خصوصی پروازیں آج کابل جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق،افغان حکام اور کابل ائیرپورٹ انتظامیہ سے بات ہو گئی۔ خصوصی پروازیں آج ہی اسلام آباد واپس آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مشیران سے کہہ دیا، جس قدر ممکن ہو اتنی خواتین کو افغانستان سے باہر نکالیں، بائیڈن

کینیڈا نے بھی کابل میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ دو فوجی طیاروں کے مدد سے کابل میں پھنسےکینیڈین،افغان اور دیگر افراد کو نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کے انخلا کے لیے کینیڈین فوجی کابل میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے، چینی وزیر خارجہ

دوسری جانب  امریکی ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر6 ہزار افراد انخلا کے لئے موجود ہیں۔14اگست سے اب تک 7 ہزار افراد کو نکال چکے ہیں۔ لوگوں کا ائیرپورٹ نہ پہنچ پانا، قابل تشویش بات ہے


متعلقہ خبریں