لاہور میں میٹرو بس کو بریک لگے4 روز گزر گئے

فوٹو: فائل


 لاہور:  میٹرو بس کے ڈرائیورز کی ہڑتال کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔ لاہور میں چار دن سے میٹرو بس سروس معطل ہے۔

میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے پر ہڑتال کر رکھی ہے۔ شہریوں کو آج بھی میٹرو کی سہولت میسر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن میٹرو ٹرین 6 ماہ کے دوران ساٹھ کروڑ کی بجلی کھا گئی

شہری بس سروس بند ہونے پر رکشہ ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

میٹروبس سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلائی جاتی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افراد سستی سفری سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں