گیارھویں محرم: اسلام آباد کیلئے ٹریفک پلان جاری


اسلام آباد  ٹریفک پولیس کی جانب سے 11 محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق 11 محرم الحرام کو جلوس تھانہ سیکریٹریٹ سے دن ایک بجے برآمد اورشام 6 بجے بری امام پر اختتام پذیر ہوگا۔

جاری ٹریفک پلان کے مطابق ٹی کراس، قائداعظم یونیورسٹی، تھرڈ روڈ، صدیق ہوٹل ٹی کراس مین چوک اور بری امام بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  9محرم الحرام، ملک میں مجالس اور جلوس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد  ٹریفک پولیس کے مطابق شہری متبادل تھرڈ روڈ، کشمیر چوک، راول ڈیم چوک سے فیض آباد سے مری روڈ استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 10 ویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔ 


متعلقہ خبریں