ڈومیسٹک سیزن2021-22: پی سی بی نے کوچز کا اعلان کردیا

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ کونسل (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 2021-22 کے لیے کوچز کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق مجموعی طور پر 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں 42 ٹیموں کے کوچز کا اعلان کیا گیا ہے۔ تقرریاں مکمل پرفارمنس کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق متعدد کوچز جن کی کارکردگی اطمینان بخش تھی انہیں ترقی سے نوازا گیا۔ کچھ کوچز کو مختلف سطح پر ہیڈ کوچنگ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

یہ پڑھیں: پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی کے مطابق عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون کوچنگ اسٹاف کی قیادت سونپ دی گئی۔ اکرم رضا اور ہمایوں فرحت کی فرسٹ الیون میں بطور اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچز ترقی دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق شاہد انور کو سدرن پنجاب فرسٹ الیون کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ اعزاز چیمہ اور عرفان فاضل سدرن پنجاب کے اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق عبدالرحمان سدرن پنجاب کوچنگ ا سٹاف کی سربراہی کے بعد خیبر پختونخوا کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔


متعلقہ خبریں