گریٹر اقبال پارک کیس:لڑکی کے جسم پر خراشوں اور نیل کے نشان

گریٹر اقبال پارک کیس:لڑکی کے جسم پر خراشوں اور نیل کے نشان

 لاہور: گریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے دست درازی اور تشدد کے کیس میں متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم پر نیل اور خراشوں کے 13نشانات پائے گئے۔ متاثرہ لڑکی کی گردن اور دائیں ہاتھ پر سوجن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک واقعہ:56افراد کی تصاویر نادرا کو ارسال

رپورٹ کے مطابق سینے کے دائیں طرف 3 خراشیں ہیں اور بائیں بازو پر کہنی کے اوپر بھی 3خراشیں پائی گئیں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی کمر اور دونوں پاوں پر بھی سکریچز  کے نشان ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کا واقعہ 14 اگست کو مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ: پولیس کال کے2 گھنٹے بعد پہنچی

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم نے ملزمان کو سخت سزا دینے کاحکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں