سستی تفریح ہوئی مہنگی


محکمہ جنگلی حیات نے پنجاب کے وائلڈ لائف پارکس کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

لاہور کے چڑیا گھر میں بڑے افراد کی ٹکٹ 40 سے بڑھا کر 60  روپے کردی گئی۔ بچوں کی ٹکٹ 20  سے بڑھا کر 40 روپے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چڑیا گھر کا ببر شیر دار فانی سے کوچ کر گیا

لاہور  کے زوسفاری میں بچوں کی ٹکٹ 10 روپے بڑھا کر 30 روپے کردی گئی جبکہ بڑوں کی ٹکٹ بیس کے بجائے پچاس روپے میں ملے گی۔

طلبا کو بھی زو سفاری میں انٹری کے لیے تیس روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا۔

اس سے قبل سانپ گھر کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا اور اسکی ٹکٹ 50 روپے رکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں