اسماعیل صابری یعقوب ملائیشیا کے نئے وزیراعظم منتخب

اسماعیل صابری یعقوب ملائیشیا کے نئے وزیراعظم منتخب

ملائیشیا کے بادشاہ نے اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم چن لیا ہے۔

نئے وزیراعظم کی تقرری ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین کے استعفیٰ دینے کے بعد کی گئی ہے۔

رپوٹ کے مطابق ملک میں جاری کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی اور محی الدین یاسین نے پارلیمانی اکثریت کھونے کے بعد رواں ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔

2018 سے اب تک ملائیشیا کے تین وزرائے اعظم تبدیل ہوچکے ہیں اور اسماعیل صابری تیسرے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

شاہی محل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 61 سالہ اسماعیل صابری نے وزیراعظم کے انتخاب میں  پارلیمنٹ کے 222 ارکان میں سے 114 کا ووٹ حاصل کیا ہے۔

وزیراعظم اسماعیل صابری نے ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا ہے جب ملائیشیا  کو کورونا وائرس کی چوتھی اور حطرناک لہر کا سامنا ہے۔

2004 سے پارلیمنٹ کے رکن  کے طور پر اسماعیل صابری نے محی الدین سے پہلے دو دیگر وزرائے اعظم کے تحت کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور دیہی و علاقائی ترقی  اور  زراعت اور گھریلو تجارت کے قلمدان ان کے پاس تھے۔

جاری بیان کے مطابق اسماعیل صابری پر امید ہیں کہ ملک میں جاری  سیاسی بحران پر جلد قابو پایا جائے گا۔

ملائیشیا میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 23،564  کے نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 1.5 ملین سے  زائد ہوگئی ہے۔

 

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں