افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، دفتر خارجہ

اقوام متحدہ، بھارت کے جاسوسی آپریشن کی تحقیقات کرے: پاکستان

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہےکہ ہمارا موقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اوروزیراعظم سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کے حامی ہیں،افغانستان میں پاکستان کا سفارتخانہ کھلا ہے ،پاکستان کے سفیر منصور علی خان کی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ہے،پاکستان افغانستان میں دیرپا قیام امن  کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر، زاہد حفیظ آسٹریلیا میں سفیر

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کا طالبان کا بیان خوش آئند ہے ،لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کا بیان احسن اقدام ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو اور قیام کے لیے آگے آئے۔پاکستان نے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل تشکیل دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں