گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی، کیس میں مزیددفعات شامل


لاہورکے گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے کیس میں پولیس نے مزید دو دفعات شامل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مذکورہ مقدمے میں4 دفعات لگائی گئی تھیں۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون سے دست درازی کی دفعات لگائی گئیں تھیں۔

مقدمے میں خاتون سے دست درازی اور چوری سمیت ہلہ بولنے کی دفعات شامل تھیں۔ مقدمے میں تین سو چون اے کی دفعہ بھی لگائی تھی۔ تین سو چون  اے کی سزا دفعات کے مطابق سزائے موت اور عمر قید ہے۔ اب مزید 2 دفعات509 ٹو اور 342 شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک کیس:لڑکی کے جسم پر خراشوں اور نیل کے نشان

دوسری جانب حکومت پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس پی سٹی آپریشنز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ میں ملوث 20 سے زائد ملزم شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور اب تک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ملزمان کی ناردا ڈیٹا سے شناخت کی جا رہی ہے۔ ہم نیوز کے رپورٹر حسنین چوہدری نے بتایا کئی ملزم گھروں سے فرار ہوگئے ہیں اور تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا پولیس نادرا اور  پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر رہی ہے۔  مقدمہ میں درج دفعہ کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔


متعلقہ خبریں