شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کی اسکرین پر واپسی، زاروقطار رو پڑیں


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے بھارتی ٹی وی کے ایک ڈانس پروگرام میں بطور جج شرکت کی۔ پروگرام میں آنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زاروقطار رو پڑیں۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شلپا شیٹھی نے کہا کہ اس معاشرے میں شوہر کے بعد عورت کو اپنے حق کے لیے گھر سے نکلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت کو اپنے بچوں کے تحفظ، اپنے تشخص اور دیگر ضروریات کے لیے معاشرے کی سنگین تلخیوں سے بھی لڑنا پڑتا ہے۔

راج کندرا کیس کے پس منظر میں شلپا شیھٹی پر تنقید

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔

حال ہی میں ایک بھارتی اداکارہ کو بھی راج کندرا کی موبائل ایپ میں چند پروڈیوسر کے ہمراہ فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن کی درخواست ضمانت بھی سیشن کورٹ نے مسترد کردی ہے۔


متعلقہ خبریں