نئی حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہیں، عبداللہ عبداللہ


افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ  نئی حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک کوئی بنیادی بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی وادی پنجشیر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور صوبہ پنجشیر کے قبائلی عمائدین سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ارکانِ پارلیمنٹ اور عمائدین سے بھی ملاقات کی ہے۔  ملاقات میں خواتین ارکانِ پارلیمنٹ بھی شریک تھیں۔

افغانستان میں پاکستانی سفیر کی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات، امن کوششوں پر غور

یاد رہے کہ چند روز قبل افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی تھی۔

منصور احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ان کی ملاقات افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں سے متعلق گفت گو کی گئی۔


متعلقہ خبریں