افغانستان پر دیگر ممالک اپنی اقدار مسلط نہ کریں، عالمی برادری ناکامی سے بچائے: پیوٹن

افغانستان پر دیگر ممالک اپنی اقدار مسلط نہ کریں، عالمی برادری ناکامی سے بچائے: پیوٹن

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے بیشتر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور یہی حقیقت ہے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک اپنی اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں۔

وزیراعظم نے فواد چودھری کو اہم ٹاسک سونپ دیا

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ طالبان نے بیشتر افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں ںے نہایت پراعتماد لہجے میں کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغانستان میں قیام امن و امان کے حوالے سے اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے۔

پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر خاموش نہیں رہ سکتے، آرمی چیف

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم ہے کہ افغانستان سے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو داخل ہونے سے روکا جائے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کو ناکامی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے، چینی وزیر خارجہ

روسی صدر نے اس موقع پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خیال رکھا جائے کہ مہاجرین کے لباس میں دہشت گرد دیگر ممالک میں داخل نہ ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں