سلمان خان کو ایئرپورٹ پہ روکنے والا افسر ہیرو بن گیا

سلمان خان کو ایئرپورٹ پہ روکنے والا افسر ہیرو بن گیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کو ایئرپورٹ پر روکنے والا سیکیورٹی آفیسر ہیرو بن گیا۔ عوام الناس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یونیفارم میں ملبوس افسر کی جانب سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے طریقہ کار کو پسند کیا جا رہا ہے۔

رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی: سلمان خان آؤٹ؟ کرن جوہر ان

بھارت کے مؤقر جریدے انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان روس جانے کے لیے جب ایئرپورٹ پر پہنچے تو حسب معمول وہاں ان کے مداحوں اور پاپا رازی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھی۔

جریدے کے مطابق جیسے ہی سلمان خان ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے لگے تو انہیں ایک باوردی نوجوان افسر نے بنے ہوئے کاؤنٹر پہ اپنی شناخت کرانے کے لیے روک لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان نے آفیسر کی جانب سے روکے جانے پہ کوئی اعتراض نہیں کیا اور اپنی شناخت کرانے کے بعد وہ ایئرپورٹ کے اندر چلے گئے۔

اداکار سلمان خان یا پرویز قاضی: فلم رادھے میں ایکشن ہیرو کون ؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آفیسر کے اس اقدام کو عوام الناس کی جانب سے سراہنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ صارفین کی اکثریت نے آفیسر کو ہیرو قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کہا ہے کہ ایک فلمی ہیرو کے سامنے یونیفارم کی طاقت کا مظاہرہ کرنے والا حقیقی ہیرو ہے کیونکہ وہ کسی کی شخصیت سے مرعوب نہیں ہوا اور اس نے اپنے فرائض کی بجاآوری کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف ٹائیگر3 کی شوٹنگ کے لیے روس پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ ترکی اور آسٹریا سمیت دیگر ممالک میں جا کر فلم کی شوٹنگ کریں گے۔

ہریتھک روشن سلمان خان کی کون سی بیماری کا علاج کرنا چاہتے ہیں؟

ٹائیگر سیریز کی یہ تیسری فلم ہے۔ اس فلم میں شائقین کو بالی ووڈ ہیرو عمران ہاشمی ولن کے کردار میں دکھائی دیں گے۔


متعلقہ خبریں