ضرورت پڑی تو طالبان کے ساتھ کام کریں گے، بورس جانسن

کورونا: برطانیہ میں نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو طالبان کے ساتھ کام کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے افغانستان کا معاملہ صحیح طریقے سے نہ سنبھالنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے وزیر خارجہ کا دفاع کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ افغانستان کے مسائل کے حل کی تلاش کے لیے ہماری سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رہیں گی اور اگر ضروری ہوا  تو طالبان کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے۔

الیکشن کا وقت نہیں، جلدجامع حکومت تشکیل دیں گے، ترجمان طالبان

اس سے قبل افغان شہریوں سے ملاقات کے بعد بورس جانسن نے کہا تھا کہ افغان شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان شہری برطانیہ میں کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں،ان کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم افغان شہری بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے بیشتر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور یہی حقیقت ہے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک اپنی اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں

 


متعلقہ خبریں