امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملہ

aafia siddiqui

کوششیں رنگ لے آئیں امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے متعلق بڑی خبرآگئی


ٹیکساس: امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جیل میں حملہ کیا گیا ہے جس سے انہیں زخم آئے ہیں۔

عافیہ صدیقی کی وطن واپسی: وزارت خارجہ کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار

برطانوی تنظیم کیج نے یہ بات اپنی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتائی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی  ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید ڈاکٹڑ عافیہ صدیقی کے وکلا نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک قیدی کی جانب سے عافیہ صدیقی کو مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا اوراس کے بعد اسی قیدی نے ان پر کافی کے مگ میں گرم کوئی چیز پھینک کر حملہ کیا ے۔

برطانوی تنظیم کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جو چیز پھینکی گئی وہ کیا تھی؟ البتہ یہ واضح ہے کہ وہ چیز گرم تھی۔

کیج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرم چیز چہرے پر پھینکنے سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی زخمی ہوئیں جس کے بعد انہیں سیل سے نکالنے کیلئے وہیل چیئر کا استعمال کیا گیا۔

امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی والدہ کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط

اس ضمن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وکیل ماروا ایلبیلی کو بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں اندھی نہیں ہوئی ہوں۔

وکیل ماروا ایلبیلی نے تنظیم کو بتایا ہے کہ اپنی آخری ملاقات میں ان کے چہرے پر جلنے کے نشانات دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کی بائیں آنکھ کے پاس نشان تھا جب کہ ان کے دائیں گال پر ٹوتھ پیسٹ لگا ہوا تھا جو چھوٹے سے کاغذ سے ڈھانپا گیا تھا۔

عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے حکومت تمام طریقے بروئے کار لاتی رہے گی

برطانوی تنظیم نے عافیہ صدیقی پر حملے کی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں