مینار پاکستان واقعہ، متاثرہ خاتون نے پولیس ٹیم کو بیان قلمبند کروا دیا

گریٹر اقبال پارک کیس، 98 افراد رہا

’’مینار پاکستان واقعہ، متاثرہ خاتون نے پولیس ٹیم کو بیان قلمبند کروا دیا‘‘

گریٹر اقبال پارک لاہور میں متاثرہ خاتون نے دست درازی کے واقعے پر آئی جی پنجاب  کی جانب سے بنائی گئی پولیس ٹیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں متاثرہ خاتون نے پولیس ٹیم  کو اپنا بیان قلمبند کروا دیا جس میں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ: پولیس کال کے2 گھنٹے بعد پہنچی

ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیم نے گرفتار ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی جس کی رپوٹ پیر کے روز  آئی جی پنجاب انعام غنی کو پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ 14 اگست کے روز سو سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کردیا تھا جب وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنارہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف ۔مقدمہ درج کر کے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

پولیس نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کے موبائل فون نمبرز کی 14 اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں