سوشل میڈیا پر عائزہ خان کے فالورز میں تیزی سے اضافہ


پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام  پر فالورز 90 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئے۔

پاکستانی اداکارہوں میں سب سے زیادہ فین فالونگ رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے کہا ہے کہ مسلسل محبت اور تعاون کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جس پر سپراسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور فیشن ڈیزانر ماریہ بی نے خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عائزہ خان نے نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیے ہوئی ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر بے تحاشہ مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں