سندھ میں اسکولوں کے بعد یونیورسٹیاں بھی بند رکھنے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے کورونا کی صورتحال کےباعث تمام جامعات مزید ایک ہفتے کےلیےبند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مزید ایک ہفتہ تعلیمی ادارے بند

طالبعلم اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسین کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں اسکولز ایک ہفتہ مزید بند رکھنے کا اعلان کیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں تعلیمی ادارے30 اگست سے کھلیں گے۔ ایک ہفتے میں والدین، اساتذہ اور اسٹاف ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ کردیا، مصطفیٰ کمال

مرادعلی شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے قبل اساتذہ، طلبا اوروالدین کو کورونا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں