خاتون سے دست درازی کیس، ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید ہو گی، فیاض الحسن

پنجاب کابینہ کا بلدیاتی نظام ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ

 ترجمان پنجاب حکومت  فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے کیس میں دفعہ 354-اے کے تحت ملوث ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خواتین سے دست درازی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ حکومت کسی کے ساتھ زیادتی، دست درازی اور ظلم و جبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایسی کسی بھی حرکت کے خلاف قانون فوراً مکمل حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک کیس: مزید 36ملزمان گرفتار

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آئی جی پنجاب انعام غنی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گریٹر اقبال پارک واقعے کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات دریافت کیں۔

ان کا  کہنا ہے کہ پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے 28 ہزار افراد کی نشاندہی کی۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس واقعے سے جڑے 350 افراد کی نشاندہی ممکن ہوئی ان میں سے اب تک 66 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی، کیس میں مزیددفعات شامل

انہوں نے کہا  ہے کہ چنگ چی رکشے میں دست درازی کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، جبکہ موٹر سائیکل پر ایک باپردہ خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو پر2015 میں بنائی گئی ایک پرانی ویڈیو ہے۔

 


متعلقہ خبریں