سنیتھیا رچی کی جانب سے قانونی کارروائی کیلئے کوئی درخواست نہیں ملی، پولیس

سنیتھیا رچی کی جانب سے قانونی کارروائی کیلئے کوئی درخواست نہیں ملی، پولیس

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پراسرار طور بے ہوش حالت میں پائی جانے والی امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں ملی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد پولیس مصطفیٰ تنویر کا کہنا ہے سنتھیا رچی نے پولیس کو ابھی تک بیان نہیں دیا۔ سنتھیا رچی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی قانونی کارروائی کی جائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی شہری کی ابھی تک میڈیکل رپورٹ بھی پولیس کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ قانونی کارروائی کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: امریکی نژادخاتون سنتھیارچی پراسرار طور پر بے ہوش

امریکی نژاد سنتھیا رچی کا پولی کلینک اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سینتھیارچی کو میڈیکل آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

سنتھیا رچی کی حالت مستحکم ہے۔ معدے میں کسی بھی زہریلے مواد کی موجودگی جانچنے کیلئے نمونہ لیبارٹری بھجوایا ہے۔ رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔

 


متعلقہ خبریں