وزیر اعلیٰ سندھ کا دھماکہ متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 اگست دھماکہ متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشت گردی کا جو واقعہ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ کراچی میں کسی وقت دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور انہیں پاکستان میں امن پسند نہیں ہے۔ گزشتہ روز دہشت گردی سے متاثرہ ایک زخمی اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا پاکستان سے گوادر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 14 اگست کو یوم آزادی پر دہشت گردوں نے دھماکہ کیا۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دھماکہ،10 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں