بختاور بھٹو کا عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

فوٹو: فائل


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا دھماکہ متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں خواتین کی حفاظت کے لیے خواتین کی ہی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں 400 افراد نے ٹک ٹاکر سے دست درازی کی تھی۔


متعلقہ خبریں