سماعت سے محروم افراد کیلئے اچھی خبر


سماعت سے محروم افراد کے لیے اچھی خبر آ گئی، سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد انتہائی حساس کان کا مصنوعی پردہ بنا ڈالا ہے جس سے قوت سماعت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق کان کے اندرایک باریک پردہ ہوتا ہے جس سے آواز کی لہریں ٹکراتی ہیں جسے دماغ پروسیس کرکے ہمیں وہ آواز سناتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر اس پردے کو نقصان پہنچ جائے تو آواز سننا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہارورڈ کے ماہرین نے فونوگرافٹ نامی تھری ڈی پرنٹڈ پردہ بنایا ہے جس کی تجارتی پیمانے پر تیاری شروع ہوگئی ہے۔

اس پردے کو طبی زبان میں  ٹمپینگ میمبرین (جھلی) بھی کہا جاتا ہے جو بہت باریک اور گول بافت کی طرح ہوتی ہے۔

اس پر بہت زیادہ دباؤ اور زوردار آواز اس کو متاثر کرتی ہے جس سے انسان کے بہرہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بیکٹیریا یا کسی اور خارجی شے کا اثر اسے تباہ کردیتا ہے۔ اسی طرح مرض کا انفیکشن بھی سماعت چھین سکتا ہے۔

درست عمر میں بچوں کے نہ بولنے پر نظر رکھیے

اس کا روایتی علاج تو ٹمپینوپلاسٹی ہے جس میں مریض کے اپنے جسم کی کھال سے کان کے پردے کی مرمت کی جاتی ہے۔ لیکن ہر دفعہ اس سے فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ دوم اس آپریشن میں کان کے پیچھے سے باریک سوراخ بھی کیا جاتا ہے اور کئی دفعہ پورا آپریشن ہی ناکام ہوجاتا ہے۔

ان مسائل کو حل کرنے کے لیے فونوگرافٹ بنایا گیا ہےجس میں سائیکل کے پہیوں کے تاروں کی طرح ڈیزائن بنایا گیا ہے۔ اسے قدرتی ایئرڈرم کی شکل دینے کے لیے پولیمر والی روشنائی میں ڈبوکرتیار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں