جیسا دیس ویسا بھیس اپنائیں، چین کی افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت


کابل: چینی سفارت خانے نے افغانستان میں موجود میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے  کہ وہ اسلامی روایات کا احترام کریں۔ عوامی مقامات پر اسلامی لباس پہنیں اور کھانے کے آداب اپنائیں۔

افغانستان میں موجود چینی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  کابل ایئر پورٹ سمیت فسادات والی دیگر جگہوں سے دور رہیں۔

خیال رہے کہ چین نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند نہیں کیا۔ چین نے افغانستان میں بسنے والے اپنے شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کے لیے کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے، چینی وزیر خارجہ

چینی حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس نے افغانستان میں مختلف فریقوں سے اپنے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بات کی ہے۔

مزیدبراں چین افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی خواہاں ہے۔ چین نے دیگر ممالک کو بھی کہا ہے کہ وہ افغانستان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اس کو بحران سے نکالیں۔


متعلقہ خبریں