جنگ نہیں امن، احمد مسعود نے طالبان سے صلح کر لی


افغانستان کے صوبہ پنجشیر کے سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان طالبان رہنما خلیل الرحمن حقانی نے کابل میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

80 کی دہائی میں روس کے خلاف بھرپور جنگ کرنے والے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے پنج شیر وادی میں اپنے گڑھ سے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ افغان فوج کے افسران اور اہلکار بشمول ایلیٹ اسپیشل فورسز یونٹس کے اہلکار بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

احمد مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس جدید اسلحہ بھی ہے جو افغان فوج کے اہلکار اپنے ساتھ لائے ہیں جبکہ والد کے زمانے کے سنبھال کر رکھے ہوئے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں۔ ہمیں معلوم تھا ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب کہ یہ اسلحہ و بارود دوبارہ استعمال کرنا پڑیں گے۔


متعلقہ خبریں