تحریک انصاف نے ٹکٹوں کے لئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کر دی


اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے ٹکٹوں کے حصول کے لیے درخواستوں کی حتمی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے مطابق امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کے لئے دی گئی مدت میں ہفتہ وار تعطیل کے باعث ایک روزکی توسیع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امیدوار 13 کے بجائے 14 مئی رات بارہ بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے،  خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں