بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن کاشف شہید


راولپنڈی: بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

 


متعلقہ خبریں