مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں

junaid safdar

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی آج لندن میں ہوئی۔ جنید صفدر کا نکاح سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر نے آن لائن بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بہو اور بیٹے کی تصاویر جاری کی ہیں اور دونوں کو دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے والد و جنید صفدر کے نانا نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر رہے۔

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے حکومت سے درخواست نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مریم نواز نے بیٹے کی لندن میں شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شادی کارڈ شیئر کر کے کیا تھا۔


متعلقہ خبریں