فواد عالم کوہلی ٹنڈولکر گواسکر سےبھی آگے


پاکستانی بلے باز فواد عالم نے ایک اور ٹیسٹ سنچری بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، انہوں نے اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری بنا کر کوہلی ، ٹنڈولکر اور گواسکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری سکور کر کے  فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بلے باز بن گئےہیں، انہوں نے یہ اعزاز 22 اننگز میں حاصل کیا۔

بھارت کے چتیشور پجارا نے 24 اننگز میں 5 ٹیسٹ سنچریز بنا رکھی ہیں جبکہ ساروو گنگولی اور سنیل گواسکرنے 25 اننگز کھیل کر 5، 5 سنچریاں بنا رکھیں ہیں ۔ان کا اس فہرست میں تیسرا اور چوتھا نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد عالم کا واپسی کے بعد سینچریوں کا چوکا

اس فہرست میں پانچویں نمبر پر بھارتی کرکٹر وجے ہزارے ہیں جنہوں نے 26 اننگز میں 5 سنچریز سکور کیں۔ جب کہ پاکستان کی طرف سے یونس خان 28 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً ایک سال قبل واپسی کی اور اب تک وہ چار سنچریز بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ سنچریز نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی ہیں۔

فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 109، نیوزی لینڈ کے خلاف 102، زمبابوے کے خلاف 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔


متعلقہ خبریں