نیوزی لینڈ پر کورونا کے ڈیلٹا کیسزکاوار،لاک ڈاون میں توسیع، پارلیمنٹ بند

نیوزلینڈ حکومت نے کورونا کے خاتمے کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو


 نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک بھر میں لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

آکلینڈ میں31  اگست تک جبکہ  دوسرے شہروں میں 4روز کے لیے لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: کورونا کی نئی لہر میں کیسز کی تعداد 7 ہو گئی

نیوزی میں ڈیلٹا وائرس  کے مزید 35 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک  رپورٹ ہونے والے ڈیلٹا کیسز کی تعداد 100سے زائد ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ایک اضافی اقدام کے طور پر پارلیمنٹ کو ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا ہے جبکہ اراکین پارلیمنٹ کی منتخب کمیٹیوں کا اجلاس جاری رہے گا۔

جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ہمیں یہ یقین نہیں کہ ہم وبا کے عروج پر پہنچ چکے ہیں، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا  ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیلٹا کیسز میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی میں کورونا کے وار تیز، ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ681 کیسز رپورٹ

حکام کے مطابق ڈیلٹا وائرس کی وباآکلینڈ سے ویلنگٹن منتقل ہو چکی ہے، نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 33آکلینڈ جبکہ2 کیسز ویلنگٹن سے سامنے آئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں