ترکی نے سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی


انقرہ: ترکی نے اپنے سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی جبکہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی نے افغان مہاجرین کو روکنے کے لیے اپنی سرحد پر سیکیورٹی بڑھائی ہے اور ترک سیکیورٹی فورسز کا ایران سرحد کے ساتھ مسلسل گشت جاری ہے۔

ترکی کی سرحد پر موجود افغان مہاجرین کی سخت چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اپنی ذمہ داریاں ترکی پر نہ ڈالیں اور ترکی مہاجرین کی ایک اور لہر برداشت نہیں کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ایک اور طوفان

انہوں نے کہا کہ ترکی افغانستان کے معاملے پر یورپی یونین کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا تاہم ترکی افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور ترکی پہلے ہی 50 لاکھ مہاجرین کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کے بعد افغان پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ترکی نے ایران سے ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کر رکھی ہے۔

ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے ایران سے ملحق سرحد پر 5 کلو میٹر طویل دیوار تعمیر کر چکا ہے جبکہ ترکی اس مقصد کے لیے ایران سے ملحق 295 کلو میٹر سرحد پر دیوار تعمیر کرنا چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں