اشرف غنی اور ان کے مشیروں سے کوئی دشمنی نہیں، طالبان رہنما

اشرف غنی اور ان کے مشیروں سے کوئی دشمنی نہیں، طالبان رہنما

کابل: طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی نے کہا ہے کہ اشرف غنی اور ان کے مشیروں سے کوئی دشمنی نہیں ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی نے کہا ہے کہ کابل آئے تو حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی تھی۔ حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو حوصلہ دیا کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جنگ کرنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اشرف غنی ان کے وزرا، مشیروں اور فوجی جرنیلوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور وہ افغانستان واپس آ سکتے ہیں۔

خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ افغانستان میں قومی حکومت بنانے کے لیے سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے جبکہ ہم نے امارت اسلامی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلبدین حکمت یار سے بھی بات کی ہے۔ طالبان رہنما نے اپیل کی کہ عالمی میڈیا اور بین الاقوامی برادری لوگوں میں خوف پیدا نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا افغانستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ

طالبان رہنما نے کہا کہ افغان قوم نے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا لیکن افغانستان میں آج کے بعد خونریزی اور جنگ کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک چھوڑ کر نہ جائے بلکہ مل کر افغانستان کے لیے کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں