بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آ رہے، شاہد خاقان عباسی


کراچی: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آ رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) حزب اختلاف کو دبانے کی کوشش میں ہے جبکہ مقدمات کی وجوہات پورا پاکستان جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے بڑے کرپشن کیسز ہیں لیکن وہ نیب کو نظر نہیں آتے۔ ملک کی خارجہ پالیسی کیا ہے ؟ اس کے بارے میں کچھ تو پتہ چلے۔ ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے اور آج ایسی کوئی وزارت نہیں جہاں اربوں کا اسکینڈل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عدل کا نظام صرف عدالت میں نہیں بلکہ ہر ادارے میں ہوتا ہے جبکہ نیب جن کو استعما ل کر رہا ہے اور جو استعمال ہو رہے ہیں سب کو جوابدہ ہونا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے از خود نوٹس پر عمل درآمد سے روک دیا

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 3 سال گزر گئے ہیں لیکن ہم کہاں ہیں ؟ طے کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دینی ہے یا پھر چوری ہی ٹھیک ہے۔ آئین میں پارلیمنٹ کا ایک مقام ہے اور اسے اہم سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے گھر کا بھی معائنہ کرنا چاہیے۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں طے کی جائے۔


متعلقہ خبریں