شہزادہ ہیری اور میگھن کو 7 لاکھ پرستار چھوڑ گئے


ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی مقبولیت میں کمی جبکہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

برطانوی ڈیٹا تجزیہ فرم کے ڈیٹا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ایک سال کے دوران 7 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز نے ان فالو کردیا جبکہ بارہ ماہ کے عرصے کے دوران ہی برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے مداحوں میں 1 ملین سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد شاہی جوڑے کے چاہنے والوں کی تعداد 13ملین تک جا پہنچی ہے، جبکہ برطانوی ملکہ کے شاہی خاندان کے اکاؤنٹ کو 1.3 ملین فولورز ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق برطانوی شہری شہزادہ ہیری اور میگھن کے رویے سے تنگ آچکے ہیں۔

جنوری 2020 میں برطانوی شاہی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی زندگی کو خیرباد کہہ کر شمالی امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم: ٹریلر منظر عام پر آگیا

دونوں میاں بیوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہی خاندان سے الگ ہونے کا فیصلہ کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد کیا گیا جس کا مقصد اپنی زندگی کو نیا رخ دینا ہے۔


متعلقہ خبریں