اسٹیو جابز کے دستخط کی قیمت 13 کروڑ روپے


اگر آپ کو لگتا ہے کہ صرف ایپل کمپیوٹر ہی آپ کی پہنچ سے دور ہیں تو آپ  غلط  ہیں، ایپل کمپیوٹرز کے شریک بانی اسٹیو جابز کا 1980 میں دستخط کردہ نایاب آپریٹنگ مینوئل 8 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا ہے۔

196 صفحات پر مبنی اس مینوئل پر تحریر ہے کہ ’جولین، تم اس پہلی نسل سے ہو جو کمپیوٹر کے ساتھ پروان چڑھے گی۔ جاؤ اور دنیا کو بدل دو”۔ان صفحات پر اسٹیو جابز اور ایپل کمپیوٹرز کے دوسرے سی ای او مائیک مارکیولا کے دستخط ایک ساتھ موجود ہیں۔

نیلام کرنے والی آر آر امریکی کمپنی نے بتایا کہ جابز اور مارکیولا نے اس مینیول پر دستخط برطانیہ میں ایپل کی پروموشن کے دوران کیے تھے۔

1977 میں لانچ کیا گیا ایپل II کمپنی کی پہلی کامیاب پروڈکٹ تھی، جبکہ اسے بڑے پیمانے پر مارکیٹ کے لیے بنائے گئے پہلے کمپیوٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی مصنوعات استعمال کرنے والے خبردار، وارننگ جاری

اس سے پہلے آر آر کمپنی جابز اور ایپل سے متعلق دیگر اشیاء بھی نیلام کر چکی ہے، جس میں اسٹیو جابز کا ایک دستخط شدہ خط  بھی شامل ہے جس میں انہوں نے آٹو گراف دینے سے معذرت کر لی تھی، جو 8 کروڑ میں نیلام ہوا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں