فیملی کے بغیر مردوں کو پارک میں نہ جانے دیا جائے، بختاور کا پھر مطالبہ

بختاور بھٹو نے بیٹے کی صحت کیلئے دُعا کی اپیل کر دی

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ مردوں کو اپنی فیملی کے بغیر عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق مطالبے پر اب بھی قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کا اپنے بہنوں، ماؤں، بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ پھر وہ خواتین پر حملہ کرنے متعلق کئی بار سوچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو بچپن کی یاد آگئی

بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ خواتین پر پے در پے بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں