ویکسین نہ لگوانے والوں کی سمیں31 اگست سے بند


خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کے موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو 31 اگست تک ویکسین لگانے کی مہلت دے رہے ہیں۔ کورونا کی روک تھام کے لئے گھر گھر جاکر ویکسین لگا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام ویکسین لگوا لیں ورنہ سمز بلاک کر دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی۔ اورکزئی میں 19 اور لوئر چترال میں 9 فیصد کورونا مثبت کیسز ہیں۔

پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد، کوہاٹ میں 15 فیصد کے قریب ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 365 اور4 ہزار 772 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں