ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں، ترجمان طالبان



افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں لیکن وہاں کے مسائل بھی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اب 20 سال پہلے والی صورتحال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے قیدی جیلوں سے نکل چکے ہیں اور وہ چھپے ہوئے ہیں، انہیں افغان لوگوں کی حمایت حاصل نہیں،ممکن نہیں کہ اب داعش افغانستان میں زور پکڑے۔

پر امن، مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئےضروری ہے، وزیراعظم

سہیل شہین نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغانستان کا نیا دور صلح،مساوات اور تعمیر نوکا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا آئین تشکیل دیا جائے گا، چاہتے ہیں مخالفین بھی حکومت میں شامل ہوجائیں، قومی پرچم کس طرح ہو گا، اس کا فیصلہ مستقبل میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام گروپوں کو مستقبل کی حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں