عمان کی جانب سے مسافروں کیلئے خوشخبری

عمان کی جانب سے مسافروں کیلئے خوشخبری

مسقط: عمان نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں پر سے سفری پابندیاں اٹھا لیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق تمام عمانی شہری اور وہاں کا ویزا رکھنے والے مسافر عمان آسکتے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا، عمان جانے سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ٹرانزٹ فلائٹس کے مسافروں پر 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا جبکہ منفی کورونا رپورٹ والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ عمان پہنچنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آرٹیسٹ ہوں گے اور مثبت رپورٹ آنے پرمسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹرمیں رہنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے انخلا میں تیزی

عمان آنے سے پہلے مسافروں اور سفارت کاروں کو آن لائن تفصیلات دینا ہوں گی جبکہ 18 سال یا کم عمر مسافر کورونا ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ عمان ایوی ایشن حکام کے مطابق مریضوں کو کورونا ویکسین سے استثنیٰ ہوگا جبکہ نیا حکم نامہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔


متعلقہ خبریں