مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور کشمیری شہید


مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کی بربریت کاسلسلہ نہ رک سکا۔  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع سوپور میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی۔

کشمیری نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی بھی لی۔ ۔قابض انتظامیہ نے ضلع بڈگام اور بارہ مولا کے مابین ٹرین سروس بھی معطل کردی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران کشمیریوں کو نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 3 کشمیری شہید

ہفتے کے روز بھارتی فوج نے ترال کے علاقے ناگبرین میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ قابض فوج نے آپریشن کے دوران تین گھروں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا۔

جمعہ کے دن  بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان خالد اور معصب شہید ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک ریاست کے بجائے 2 وفاقی اکائیوں میں تقسیم کیا تھا اور اس کے بعد وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر مقامی افراد کو زمین خریدنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: بھارتی فورسز عزاداران اور صحافیوں پر ٹوٹ پڑیں، درجنوں زخمی،60 گرفتار

اس کے علاوہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں اپنے جابرانہ اقدامات پر کشمیریوں کی جانب سے کسی بھی مزاحمت سے بچنے کے لیے سخت ترین فوجی محاصرہ کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔


متعلقہ خبریں