عائزہ خان یا دیپیکا پڈوکون ؟


 پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں ایک خوبصورت ویڈیو بھی شامل ہے جس میں عائزہ کو ان کے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ منفرد انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر عائزہ خان کے فالورز میں تیزی سے اضافہ

اس سارے شوٹ کو شائقین بھارت کی مقبول فلم “پدماوتی” سے جوڑ رہے ہیں، جس میں دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیاتھا جبکہ فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر بے تحاشہ مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے برائیڈل لک کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے دلکش زیورات بھی پہن رکھے ہیں جو ان کی خوبصورتی میں  مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں