سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کی نااہلی ختم


روم: اٹلی کے سابق وزیراعظم برلسکونی کی نا اہلی ختم کردی گئی ہے اور اب وہ اگلے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

سابق وزیراعظم کو خصوصی  ٹریبیونل نے 2013 میں ٹیکس کی عدم ادائیگی پر چھ برس کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد وہ کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتے تھے۔

ارب پتی برلسکونی 17 برس تک اٹلی کی سیاست کا روشن ستارہ رہے، مقامی میڈیا کی جانب سےان پر بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، کم عمر لڑکیوں کے ساتھ  تعلقات سمیت دیگر الزامات عائد کیے جاتے رہے تاہم ان کی جانب سے ہمیشہ ہر الزام کی تردید کی گئی۔

81 سالہ برلسکونی اطالوی اشرفیہ کے ناپسندیدہ اور عوام کے پسندیدہ رہنما رہے، وہ 2011 میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے جس کی وجہ یورو زون کا مالیاتی بحران تھا کیونکہ اس کے باعث برلسکونی اطالوی پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکے تھے۔


متعلقہ خبریں